شفیق آباد میں سرچ آپریشن، شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 6 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا

شفیق آباد میں سرچ آپریشن، شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 6 افراد کو حراست میں ...
شفیق آباد میں سرچ آپریشن، شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 6 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نے شفیق آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن اور شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 6 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عادل میمن کی ہدایت پر شفیق آباد پولیس نے مالی پورہ، بند روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے ڈیرھ سو سے زائد گھروں کی تلاشی لی اور بائیو میٹرک ڈیوائیسز سے کوائف چیک کیے ،پولیس نے شناختی دستاویزات نہ ہونے پر 6 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

مزید : لاہور