لاہور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد

لاہور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس اور ...
لاہور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 3دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے سگیاں پل کے پاس کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔

شادی سے چند گھنٹے قبل شادی کی تیاریاں کرتی دلہن کا گینگ ریپ کردیا گیا

انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی ) کے مطابق سگیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور دستی بم برآمد کر لئے ہیں ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے ہے۔جبکہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ گرفتار کئے گئے دہشت گرد سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

مزید : لاہور