ان دو انگلیوں کو 60 سیکنڈ تک اکٹھے مالش کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جان کر آزمائے بغیر نہ رہاجائے
لندن(نیوزڈیسک)حال ہی میں ہم نے reflexologyکے بارے میں اپنے قارئین کو بتایا تھا جس میں جسم کے مختلف حصوں کو دبانے سے جسم میں تبدیلیوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔امید ہے کہ آپ کو ان کے استعمال سے کافی فائدہ ہواہوگا۔عمومی طور پر یہ مشرقی طریقہ علاج ہے جو صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہاہے اور اب مغرب بھی اس کی افادیت کا قائل ہوچکاہے۔
ایسے ہی ایک مشرقی علاج میں جاپانی طریقہ’Jin Shin Jyutsu‘بھی ہے جس کی وجہ سے بے چینی،ذہنی تناؤ،کمر اور گردنا کے درد کا علاج کیا جاسکتا ہے۔اس طریقہ علاج میں آپ کو اپنی درمیانی اور شہادت کی انگلیوں کو اکٹھے 60سیکنڈ تک مالش کرنا ہے۔اس عمل کو مسلسل جاری رکھنے سے آپ محسوس کریں گے کہ آپ کا ذہنی تناؤ،جسمانی درد،غصے اور ذہنی کشمکش میں کمی آئی ہے اور ساتھ ہی آپ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔