ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے کرپشن اورناانصافی جیسے مسائل کا جڑوں سے خاتمہ کرنا ہوگا:چوہدری سرور

ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے کرپشن اورناانصافی جیسے مسائل کا جڑوں سے خاتمہ ...
ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے کرپشن اورناانصافی جیسے مسائل کا جڑوں سے خاتمہ کرنا ہوگا:چوہدری سرور

  

لاہور ( این این آئی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم ظلم ناانصافی کیخلاف اور احتساب کیلئے ڈٹ کر جنگ لڑ رہے ہیں ‘ ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ظلم ناانصافی ‘کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور بے روزگاری جیسی مسائل کا جڑوں سے ختم کر نا ہوگا۔

بھارت کے ساتھ مساوی بنیادوں پر خوشگوار تعلقات کے خواہشمند ہیں: صدر مملکت

تفصیلات کے مطابق پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورکا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف ملک اور قوم کی خدمت اور قوم کو درپیش مسائل کے لیے آواز بلند کر نا ہے جس کے لئے تحر یک انصاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جنگ لڑ رہی ہے اور سیاسی مخالفین کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے بلکہ عوام کی طاقت سے سیاسی مخالفین کوشکست بھی دیں گے اور ثابت کر یں گے عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کر پشن ،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا ابنار لگا ہوا ہے ان حالات میں حکمرانوں کا انقلاب کا دعویٰ قوم کیساتھ مذاق کے سواکچھ نہیں اور قوم کو ان خیالی پلاؤ سے بے وقوف بنانیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا آنیوالا وقت صر ف تحر یک انصاف کا ہے ۔

مزید : قومی