ملک بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ

ملک بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ
ملک بھر میں شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد / کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور اگلے 4 سے پانچ روز سورج کے مزید گرمی برسانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 4 سے 5 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ بالائی سندھ، جنوبی و وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب شہر قائد کے باسی آج بھی شدید گرمی کا سامنا کریں گے تاہم کل (جمعہ) سے سمندری ہوائیں چلیں گی، جس کے بعد سے شہرِ قائد میں گرمی میں کچھ کمی کا امکان ہے اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک آجائے گا۔کراچی میں گزشتہ روز (بدھ) سال کا گرم ترین دن رہا، جہاں پارہ 46 ڈگری کو چھو گیا، لیکن 49 ڈگری محسوس ہوا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق 80 سال پہلے کراچی میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت موئن جودڑو، سبی اور بھکر میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔نور پور تھل، روہڑی، لسبیلا اور تربت میں 48، پڈعیدن 47 ، ٹھٹھہ، ڈی آئی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں درجہ حرارت 42 اور اسلام آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔