لیموں کے ذریعے سر کے بال اگانے کا قدرتی نسخہ

لیموں کے ذریعے سر کے بال اگانے کا قدرتی نسخہ
لیموں کے ذریعے سر کے بال اگانے کا قدرتی نسخہ

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیموں وٹامن سی اور دیگر انتہائی ضروری غذائی اجزاءسے بھرپور چیز ہے جس کے کئی طبی فوائد ہیں۔ تاہم بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ بالوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف بالوں کو مضبوط ،چمکدار اور گھنا بناتا ہے بلکہ گرتے بالوں کو روکتا اور انہیں دوبارہ بھی اگاتا ہے۔ ماہرین نے بالوں کے لیے لیموں کے استعمال کے کچھ طریقے بتائے ہیں جو ویب سائٹ femina.in نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیے ہیں۔

ماہرین نے پہلا طریقہ یہ بتایا ہے کہ 2چمچ لیموں کا رس لے کر اسے ایک چمچ کنوار گندل کی جیل میں ڈال کر آمیزہ بنائیں اور اسے اپنے سر کی جلد پر لگائیں۔ 30منٹ تک اسے لگا رہنے دیں اور پھر بال شیمپو سے دھو لیں۔ دوسرا طریقہ 4چمچ مہندی، ایک انڈا، تھوڑا سا لیموں کا رس اور ایک کپ گرم پانی ملائیں اور اس کا آمیزہ بنا کر سر کی جلد پر 2گھنٹے کے لیے لگا لیں۔ ماہرین نے تیسرا طریقہ یہ بتایا ہے کہ تھوڑی سی مہندی کو سبز چائے میں بھگو کر رات بھر کے لیے رکھ دیں۔ اگلے روز اس میں دو چمچ لیموں کا رس ڈال کر بالوں پر لگا لیں۔ یہ تمام طریقے ایسے ہیں جو بالوں کو دنوں میں مضبوط کر دیں گے، بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال بھی اگنے لگیں گے۔

مزید : تعلیم و صحت