یہ دنیا کا محفوظ ترین سمارٹ فون ہے، اس کی انتہائی حیرت انگیز خصوصیت جانئے

یہ دنیا کا محفوظ ترین سمارٹ فون ہے، اس کی انتہائی حیرت انگیز خصوصیت جانئے
یہ دنیا کا محفوظ ترین سمارٹ فون ہے، اس کی انتہائی حیرت انگیز خصوصیت جانئے

  


ہیلسنکی(مانیٹرنگ ڈیسک) Bittiumفن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو گزشتہ 30سال سے جدید ریڈیو کمیونی کیشن اور بائیو سگنل پراسیسنگ پر کام کر رہی ہے۔ اب اس کمپنی نے دنیا کا محفوظ ترین سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے، جس کا نام Bittium Tough Mobile 2رکھا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ فون پروفیشنل اور پرسنل استعمال دونوں کے لیے بہترین ہے، جس میں ’ملٹی لیئرڈ سکیورٹی سٹرکچر‘ بنایا گیا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 9Pieآپریٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے تاہم اس کے’سورس کوڈ‘ میں کئی اضافی سکیورٹی فیچرز ڈالے گئے ہیں۔ اس میں متعدد انکرپشنز، اتھینٹی کیشنز اور ’کی مینجمنٹ فیچرز رکھے گئے ہیں جو اسے دنیا کا محفوظ ترین سمارٹ فون بناتے ہیں۔ اس پر ہونے والی گفتگو اور پیغام رسانی کو ٹیپ کرنا یا ہیک کرنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ اس میں ایک پرائیویسی موڈ بھی رکھا گیا ہے۔ جب آپ اس موڈ کو آن کریں گے تو فون کا مائیک، کیمرے، بلیو ٹوتھ اور دیگر ایسے فیچرز آف ہو جائیں گے۔اس فون میں 5.2انچ مکمل ایچ ڈی سکرین، سنپ ڈریگن 670پروسیسر، 4جی بی RAMاور 64جی بی انٹرنل سٹوریج رکھی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس میں 12میگا پکسل کا بیک اور 5میگا پکسل کا فرنٹ کیمرالگایا گیا ہے اور اس میں 3ہزار mAhطاقت کی حامل بیٹری لگائی گئی ہے۔ اس کی قیمت 2لاکھ 14ہزار پاکستانی روپے ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی