پاکستانی شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی، اس کا قصور کیا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو آجائیں

پاکستانی شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی، اس کا قصور کیا ...
پاکستانی شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی، اس کا قصور کیا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو آجائیں

  


لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ ہفتوں میں لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایڈز کے سینکڑوں مریض موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر پورے ملک میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ انہی میں ایک شکار پور کی 32سالہ شادی شدہ خاتون بھی تھی جسے اس کے شوہر نے موت کے گھاٹ اتار کر لاش درخت کے ساتھ لٹکا دی۔ ٹیلیگراف کے مطابق جب اس خاتون میں ایڈز کی تشخیص ہوئی تو اس کے شوہر نے اس پر بے وفائی کرنے اور کسی اور شخص کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے کا الزام لگا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے بیوی کو پھندہ دے کر قتل کیا اور پھر اپنے گھر کے باہر موجود ایک درخت کے ساتھ اس کی لاش لٹکا دی۔ شکار پور کے ایک پولیس آفیسر روشن علی کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے اس قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔“ شکار پور پولیس کے ضلعی سربراہ ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ”قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزم کے خلاف بیوی کو قتل کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔“

مزید : جرم و انصاف