فیصل آباد میں کورونا کے مشتبہ مریض خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

فیصل آباد میں کورونا کے مشتبہ مریض خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)فیصل آباد میں خاتون سمیت مزید 2افراد کرونا رپورٹس کا انتظار کرتے جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیاہے کہ جناح کالونی کے رہائشی 80سالہ نذر حسین کو کرونا کے مشتبہ مریض ہونے پر جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کیاگیا تھا جو گزشتہ روز انتقال کر گیا۔ نذر حسین کی چوہڑ ماجرہ قبرستان میں کرونا ایس او پیز کے مطابق تدفین کی گئی۔اسی طرح شالیمارپارک کی رہائشی پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن سابق سٹی صدرڈاکٹرناصر کی اہلیہ بھی رپورٹ آنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئی جنکی تدفین بھی کرونا ایس او پیز کے مطابق گئی گئی جبکہ ڈاکٹرناصر بھی 4روز قبل کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے جس پر ان کے اہلخانہ اورکلینک کے سٹاف کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ فیصل آباد میں سرکاری ہسپتالوں میں موجودمیڈیکل سٹاف میں کرونا کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ڈاکٹرز نے علیحدہ قرنطینہ سنٹربنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کروناوائرس میں مبتلاڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف علیحدہ قرنطینہ سنٹر میں اپنی دیکھ بھال اور علاج معالجہ کر سکیں۔دوسری جانب کراچی قرنطینہ مرکز سے 19مئی کو فرار ہونے والے کرونا وائرس کے مریض کو ماموں کانجن پہنچنے پر پکڑ لیا گیا اور 22سالہ محمد فراز کی خواہش پر اس کو کھیت میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔چک 508گ۔ ب کا رہائشی محمد فراز 2مئی کو دبئی سے کراچی پہنچا تھا اور کرونا وائرس پازیٹو آنے پر اس کو کراچی میں قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ فراز 19مئی کو قرنطینہ سنٹر سے فرار ہو گیا تھا جس کو گزشتہ روز ماموں کانجن میں اس کے گھر سے محکمہ صحت نے پکڑ لیا اور فراز کی خواہش پر اس کو کھیت میں قرنطینہ کر دیا گیا جبکہ اس کے والد پہلوان‘ والدہ زہراں بی بی‘ بھائیوں اسرار اور بلال کے کرونا ٹیسٹ کے لئے بلڈ نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا اور ان افراد کی نگرانی کے لئے پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کو نگرانی کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔
دو جاں بحق

مزید :

علاقائی -