عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، مراد سعید

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، مراد سعید

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی ایل این جی کا ہی نہیں چینی چوری کا بھی جواب دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی گفتگو کے ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے چینی اسکینڈل تک وارداتیں کرنے والے اب بھاشن دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عباسی صاحب شاید بھول گئے ہیں کہ پاکستان تبدیل ہوچکا ہے، وارداتیں چھپانے کا زمانہ گزر گیا ہے، یہ رپورٹیں چھپانے کا نہیں بلکہ قوم کو سچ بتانے کا زمانہ ہے۔مراد سعید نے کہا کہ عباسی صاحب ایل این جی کا ہی نہیں چینی چوری کا بھی جواب دیں گے، چینی کمیشن نے بھی پانامہ جے آئی ٹی کی طرح وارداتوں سے پردہ اٹھایا ہے، جس کے بعد پانامہ والوں سے کوئی جواب بن نہ پڑا۔انہوں نے کہا کہ چینی اور ایل این جی والوں کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں ہے، کمیشن نے بتادیا کہ کیسے عباسی صاحب شریفوں کے مفادات کی نگہبانی کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مراد علی شاہ زرداریوں کی ملوں کو نوازتے رہے، عمران خان کی پہلی اور آخری ترجیح عوام اور عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جس جس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا اس کا محاسبہ کیا جائے گا۔

مراد سعید

مزید :

علاقائی -