وزیراعلیٰ پنجاب کا تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے 3افرادکی ہلاکت پر اظہارافسوس،رپورٹ طلب

  وزیراعلیٰ پنجاب کا تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے 3افرادکی ہلاکت پر ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقہ تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں - وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

رپورٹ طلب

مزید :

علاقائی -