افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی

  

اسلام آ باد (آئی این پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا پہلا جہاز گوادر پہنچ گیا،یہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں پہلا بلک کارگو جہاز گوادر پہنچ گیا۔ جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا گندم اور یوریا موجود ہے۔ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے،اس سے کاروباری سرگرمیوں کوفروغ حاصل ہوگا۔

سی پیک اتھارٹی

مزید :

علاقائی -