فیصل آباد، بارش سے خستہ گھر کی چھت گرگئی، میاں، بیوی، بیٹی جان بحق، 3بچے زخمی
فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)تھانہ کر کے علاقہ ککے کی واں میں طوفانی بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر میاں بیوی‘ بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے اور 3بچے زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز 50سالہ زہرے خاں اپنے خاندان کے ساتھ گھر میں آرام کر رہا تھا کہ طوفانی بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی اور ملبہ کے نیچے دب کر زہرے خاں‘اس کی بیوی 45سالہ عذرا‘ بیٹی 4سالہ زلیخا جا ں بحق ہو گئیں جبکہ ریسکیو 1122کے عملہ نے ملبہ کے نیچے دب جانے والی علیشا‘ فائزہ اور احسن کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چھت گر گئی