بھارت: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود ریسٹورنٹس اور مالز کھولنے کا فیصلہ

  بھارت: کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود ریسٹورنٹس اور مالز کھولنے کا ...

  

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا منصوبہ بنایا ہے۔پہلے مرحلے میں 8 جون سے ریسٹورنٹس، ہوٹل، شاپنگ سینٹرز اور عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔اگلے مرحلے میں چند ہفتوں بعد ممکنہ طور پر جولائی میں سکول اور کالجوں میں پڑھائی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔تیسرے مرحلے میں بین الاقوامی فضائی سفر کی اجازت سمیت، میٹرو بس، سنیما گھر، کھیلوں کی تقریبات اور جمز کو کھولنے کی اجازت ہوگی تاہم اس مرحلے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور یہ فیصلہ صورت حال کے مطابق کیا جائے گا۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ رات میں نافذ کرفیو کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم اس میں 4 گھنٹے کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کرفیو کا وقت شام 7 بجے کے بجائے 9 بجے شروع ہو کر صبح 7 کے بجائے 5 بجے ختم ہوگا۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا اور ان علاقوں میں فوری طور پر کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

کورونا کیسز

مزید :

علاقائی -