کراچی،سولہ سپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، سیکیورٹی بڑھانیکا مطالبہ

کراچی،سولہ سپتال میں توڑ پھوڑ کے بعد ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، سیکیورٹی ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سولہ سپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے تحفظ کے لیے عارضی طور پر کام چھوڑ کر احتجاج کیا اورہسپتال کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹس (او پی ڈیز) میں عارضی طور پر کام بند کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق گزشتہ رات انتقال کرجانے والے مریض کی لاش لواحقین اپنے ساتھ لے گئے تھے جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے سول ہسپتال کے مرکزی دروازے پر توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران سیکڑوں افرادہسپتال میں گھس کر ڈاکٹرز کو دھمکاتے رہے۔

سو ل ہسپتال

مزید :

علاقائی -