کورونا انسانوں اور ٹڈی دل زراعت کو ہڑپ کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

  کورونا انسانوں اور ٹڈی دل زراعت کو ہڑپ کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

  

اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کورونا انسانوں اور ٹڈی دل ملک کی زراعت کو ہڑپ کر رہی ہے، لاپتہ وزیر آعظم نیرو کی طرح چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔ایک بیان میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر آعظم میں ملک سنبھالنے کی اہلیت ہی نہیں ہے مدہوش وزیر آعظم کو پتہ ہی نہیں کہ آٹا کتنے روپے میں کلو مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر آعظم نے خود گندم اور چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی جس کی وجہہ سے بحران آیا اس بحران کی وجہہ سے آٹے کی قیمتیں بھڑیں اس ساری تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہی ہیں،فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی میں کرپشن کے کھرے بنی گالا جاتے ہیں اگر اس کرپشن کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات ہوئی تو پکڑے عمران خان ہی جا ئیں گے.۔

فیصل کریم کنڈی

مزید :

علاقائی -