بادامی باغ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35سالہ شخص کو قتل کردیا

بادامی باغ، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 35سالہ شخص کو قتل کردیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ کے علا قہ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ کی مدد سے ایک شخص کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی واردات احمد پارک گلی نمبر ایک میں پیش آئی جہاں پینتیس سالہ اظہر اقبال گھر میں اکیلا تھا جس کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلہ کی مدد سے سر پر وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اظہر اقبال ٹریکٹر ٹرالی پر محنت مزدوری کرتا تھا اور قتل کی واردات کے وقت مقتول اظہر کی بیوی گھر پر موجود نہ تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی۔تفتیش کاروں نے لین دین کے تنازع، دیرینہ دشمنی اور ڈکیتی مزاحمت سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -