کیمیکل کی دکان میں گیس لیک ہونے سے3 افرادبے ہوش

  کیمیکل کی دکان میں گیس لیک ہونے سے3 افرادبے ہوش

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)رنگ محل میں کیمیکل کی دکان میں گیس لیکیج سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پانی والا تالاب کے قریب واقع ایک کیمیکل کی دکان میں اچانک گیس لیکیج شروع ہوگئی۔۔ گیس لیکج کے باعث دکان میں موجود تین افراد بیہوش ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر تینوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تینوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -