گاڑی چورگرفتار

  گاڑی چورگرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ صدر ڈویژ ن پولیس نے کارا ورموٹر سائیکل چور گینگ کے سابقہ ریکارڈ یافتہ 2ملزمان ذیشان اور ظفر عرف ہیرا کوگرفتار کر لیا۔ملزمان سے تقریباً25لاکھ روپے مالیت کی3کاریں، 2رکشے،14موٹر سائیکلیں اورماسٹر کیز برآمد کر لی۔ملزمان نے شہرمیں کار وموٹر سائیکل چوری کی متعددمزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ڈی ایس پی AVLSصدر بشیر سبحانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پیAVLS عاصم افتخار کی طرف سے کار وموٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -