چوری ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکو 18لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  چوری ڈکیتی کی وارداتیں: ڈاکو 18لاکھ روپے، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے متین کے گھر سے 7لاکھ25ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ثمریزکے گھر سے 5لاکھ20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔شادمان میں ڈاکوؤں نے عمران کے گھر سے1لاکھ 65ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابراہیم کے گھر سے1لاکھ 40ہز ار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، برکی میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔سول لائنز میں ڈاکوؤں نے فاروق سے65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس کی فیملی سے 65ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،نیو انارکلی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اشعف کی فیملی سے 30ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ چوہنگ اور گارڈن ٹاؤن سے گاڑیاں اور گوالمنڈی اور کوٹ لکھپت سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -