فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کرنے والا آفس بوائے گرفتار

    فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کرنے والا آفس بوائے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کرنے والے فیکٹری کے آفس بوائے کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دوران ملزم زین العابدین فیکٹری سے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔ملزم نے واردات کے بعد چوری کی رقم سے گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر اوردیگر قیمتی سامان خریداجبکہ چوری کی رقم میں سے 50لاکھ روپے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں بھی جمع کروائے تھے۔گرفتارملزم سے لاکھوں روپے نقدی، گاڑی، فرنیچر اور دیگرگھریلو قیمتی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -