ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی عائشہ بٹ نے اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران امن و امان کی فضابرقرار رکھنے کیلئے20مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 24 دستے روانہ کئے گئے۔گزشتہ ہفتے چارسے زائد مذہبی،سیاسی اور سماجی یونینز کی کانفرنسوں اور احتجاج کی سکیورٹی کو یقینی بنایا گیاجبکہ مختلف مظاہروں میں 60 سے زائد افراد کو پرامن طور پر منتشر کیاگیا۔ایس پی عائشہ بٹ نے کہا کہ 30 سے زائد لیڈیز اہلکاروں کو روزانہ کی بنیاد پر احساس کفالت مراکز پر تعینات کیا گیاجبکہ 80 سے زائد لیڈیز اہلکاروں نے پی سی ہوٹل قرنطینہ پر ڈیوٹی سر انجام دی۔عائشہ بٹ نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے کے لیے 200 سے زائد جوان تعینات کئے گئے۔گذشتہ ہفتے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات پر 140 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -