اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب

  اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر وکلا سے دلائل طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی درخواست پر میرا سمیت دیگر فریقین کے وکلا ء سے8 جون تک دلائل طلب کرلئے ہیں،ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد نے میرا کی اپیل پر سماعت کی،درخواست گزار اداکارہ میرا کا موقف ہے کہ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایاہے،عتیق الرحمن اس کاشوہر نہیں، وہ جھوٹا شخص ہے،عتیق الرحمان نے عدالت کو جھوٹوں کے ذریعے گمراہ کیا،انہوں نے اس کے ساتھ نکاح نہیں کیا،عدالت سے استدعاہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -