عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت30 جون تک ملتوی

عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت30 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سینئر صحافی نجم سیٹھی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پرعمران خان کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت30 جون تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے سابق چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی درخواست پر سماعت کی،گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے ساجد منور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔،درخواست گزار نجم سیٹھی کا موقف ہے کہ عمران خان کے ان کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگائے،جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی،عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کوایک کروڑ روپے ہرجانہ کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -