سول لائنزپولیس نے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان پکڑلئے

  سول لائنزپولیس نے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان پکڑلئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے پولیس سول لائنزنے ڈکیت گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمدعدیل عرف بھولا نسلی، خلیل احمد عرف نسلی اور آصف علی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 5لاکھ14ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ریکارڈ یافتہ ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتو ں کا انکشاف کیا ہے۔انچارج سی آئی اے سول لائن انسپکٹر عامر ملک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس پی سی آئی اے عاصم افتخارکمبوہ کی طرف سے ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -