سبز نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور نیلی بتی لگا نیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

  سبز نمبر پلیٹ، کالے شیشے اور نیلی بتی لگا نیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کا غیر قانونی نیلی بتی، سبز نمبر پلیٹس، کالے شیشے اور پولیس فلیشر لائٹ لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کر دی، تمام سرکل افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ پرائیویٹ گاڑی پر سبز نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر نیلی لائٹ استعمال پر گاڑی تھانے میں بند کر دی جائے، کالے شیشے استعمال کرنے والی والی گاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ چالان ٹکٹ جاری کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر سیاہ شیشے اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ لگانے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،شہری پریشانی سے بچنے کیلئے گاڑیوں سے سیاہ شیشے، غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ فوری طور پر اتار دیں، غیر قانونی طور پر سبز نمبر پلیٹس، نیلی بتی لگانا قانونی جرم ہے۔

مزید :

علاقائی -