گلوکار مجددمرزا حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

  گلوکار مجددمرزا حرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکار مجددمرزاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے مجددمرزاکوگذشتہ روزدل کادورہ پڑا جس پرانہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایاگیا جہاں پروہ جانبرنہ ہوسکے اوراپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ان کو سبزہ زار قبرستان میں دفنادیاگیا۔ نمازجنازہ میں فلم،ٹی وی اورسٹیج سے وابستہ افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی نسیم وکی شاہدخان،قیصرپیا،حامدرنگیلا،سردارکمال دیگر شامل تھے۔،اکرم اداس،طارق طافو،شاہدسونو،علی شفقت،جوجی علیخان ودیگر نے شرکت کی اوراظہارافسوس کیا۔مجدد مرزاکی عمر 45 سال کے قریب تھی انہوں نے سوگواران میں ایک بیوہ اور 3 بیٹے چھوڑے ہیں مجددمرزاگلوکارہ ماہیرسیال کے خالو بھی تھے۔

مزید :

کلچر -