پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ شریک

  پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“ میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ،وفاقی وزیر برائے اسٹیٹس اینڈ پروینسسز صاحب زادہ محبوب احمد سلطان،لیبارٹری ٹیکنیشن وحید الحمید اور ترجمان برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم کی بذریعہ فون لائن شرکت میزبان آ شر ندیم اور مدثر قدیر تھے،پروگرام کے آ غاز میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کرونا وباء کے دوران کئے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں اس وقت عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ حکومتی ایس و پیز پر مکمل عملدرآمد کریں جبکہ وفاقی وزیر صاحب زادہ محبوب احمد سلطان نے ٹائیگر فورس اور احساس امداد پروگرام پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے ان پروگراموں کو عوام کی فلاح و بہبود سے تعبیر کیا ان کا کہنا تھا سب کو مل کر اجتماعی دعا کرنی چاہیے کہ اس وباء کا جلد خاتمہ ہو۔اس دوران اپنی گفتگو میں لیباریٹری ٹیکنیشن وحید الحمید نے قرطینہ سنٹرزمیں موجود مریضوں کے بلڈ سمپلنگ کے طریقہ کار اور مریضوں کے ساتھ گزارے لمحات سامعین سے شیئر کئے جبکہ پروگرام کے اختتامی مراحل میں ترجمان حکومت پنجاب برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے کرونا وباء کے حوالے سے نئی دوائی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دوائی کو پلمانالوجسٹ کی ہدایت پر استعمال کیا جانا ضروری ہے ان کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں قرطینہ سنٹرزمیں موجود مریضوں کو ان کے عزیزواقارب سے ملایا گیا اس حوالے سے حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھا گیا تاکہ تندرست لوگوں میں وائرس ٹرانسفر نہ ہوسکے پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلیٰ نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -