معروف نعت خواں ظہیر عباس قادری انتقال کرگئے
لاہور (فلم رپورٹر)معروف ثناء خوان مصطفی ظہیر عباس قادری انتقال کرگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون،تفصیلات کے مطابق ظہیر عباس قادری کو گذشتہ دنوں چیسٹ انفیکشن کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں وہ تین دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مصطفی آباد میں پڑھائی گئی۔ان کی وفات پر معروف نعت خوانوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔مرحوم کی عمر 25 سال تھی ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس معمولی انفیکشن کو چیک کروانے سرسز ہسپتال گئے جہاں پر انہیں کرونا کا کہ کر کرونا آئی سی یو میں داخل کرکے ذبردستی وینٹی لیٹر لگا دیا گیا انہیں کرونا نہیں تھا۔