”ارطغل غازی“کی کامیابی،کئی پروڈیوسرکی تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کی منصوبہ بندی

”ارطغل غازی“کی کامیابی،کئی پروڈیوسرکی تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کی ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)ترکش ڈرامے ”ارطغل غازی“کی پاکستان میں شاندار کامیابی سے متاثر ہوکر کئی پروڈیوسر تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کی منصوبہ بندی کرنے لگے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر یہ ڈرامہ پہلی بار اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط نے ہی ہلچل مچا دی تھی جس کے ساتھ ادبی و ثقافتی حلقوں میں یہ بحث بھی شروع ہوگئی کہ ہمارے ملک میں ایسے ڈرامے کیوں نہیں بنائے جاتے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں ہمایوں سعید اور خلیل الرحمنٰ قمر کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوگئی ہے کیونکہ دونوں کافی عرصہ سے ایسا پراجیکٹ بنانے کے خواہش مند ہیں۔دوسری طرف اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمنٰ قمر کا کہنا ہے میں اس کامیابی پر ترکی والوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ طمانچہ مارا ہے،ہمیں شرم آنی چاہیئے کہ ہم نے اپنے ہیروز کو کتابوں میں بند کرکے رکھا ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -