دعا ہے ملکی حالات جلد ٹھیک ہوجائیں، اداکارہ ریشم

دعا ہے ملکی حالات جلد ٹھیک ہوجائیں، اداکارہ ریشم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو کرونا وائرس سے نجات دے اور ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔پاکستان فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی اور اسے دوبارہ عروج پر لے جانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت دوسری انڈسٹریزکی طرح فلم انڈسٹری کے لئے بھی غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب کرے اور ان کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے۔ ریشم نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے پاس اس کی ترقی کیلئے بے شمار آئیڈیاز ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں پذیرائی نہیں ملتی۔حکومت نے اپنی قومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تو اسے روایت ہٹ کر دوسرے شعبوں پر توجہ دینا ہو گی۔
جس میں فلم انڈسٹری بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بننے والی فلمیں فلم انڈسٹری کے لئے ہواز کا تازہ جھونکا ہیں تاہم اگر حکومت اپنا کردار ادا کرے تو بہت سے لوگ اس جانب سر مایہ کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -