اداکارہ مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر وائرل

  اداکارہ مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات کی درخت پر چڑھ کر بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حال ہی میں مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ درخت پر چڑھ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اونچائی سے قدرت کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ٹوئٹر پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ایک پیغام بھی جاری کیا۔ ٹو پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’اگر ہم قدرتی چیزوں کی اصل نوعیت پر غور کریں تو ایک سبز درخت سونے اور چاندی سے بنے ہوئے درخت سے کہیں زیادہ شاندار ہے۔

مزید :

کلچر -