ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ڈرامے میں اکٹھے

  ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ڈرامے میں اکٹھے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید اور بلال عباس پہلی بار ڈرامے میں اکٹھے کام کریں گے جنہیں فہد مصطفےٰ نے اپنے نئے ان ٹائٹل پراجیکٹ کے لئے فائنل کیا ہے۔بگ بینگ کے اس پراجیکٹ کی ڈائریکشن کے لئے بدر محمود کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے پہلے”چیخ“ جیسا سپرہٹ سیریل بھی بناچکے ہیں۔ڈرامے کی کہانی محسن علی نے تحریر کی جبکہ کاسٹ میں آمنہ شیخ بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک اہم کردار کے لئے نعمان اعجاز سے بھی بات چیت جاری ہے۔اس بارے میں ثنا جاوید کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے اوراسی وجہ سے میں بہت پرجوش ہوں۔

مزید :

کلچر -