ہیرا جی کا لکھا گیت ”او سینڈی او مینڈی“ سوشل میڈیا پر سپرہٹ

ہیرا جی کا لکھا گیت ”او سینڈی او مینڈی“ سوشل میڈیا پر سپرہٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر)”روک سکو تو روک لو“فیم شاعر ہیراجی کا LTN ٹی وی کے ڈرامہ سیریز ”سینڈی مینڈی“سیزن ٹو کے لیئے لکھا گیا نیا گیت”او سینڈی او مینڈی“ سوشل میڈیا پر سپرہٹ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عید پر شروع ہونے والے ڈرامہ سیریز”سینڈی مینڈی“سیزن ٹو کے لیئے ہیرا جی نے اس کا OST گیت ”او سینڈی او مینڈی“ لکھا جسے عید پر سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا اس سونگ نے ڈرامے کے ساتھ ہی کامیابی حاصل کرنا شروع کردی اس وقت یہOST سب سے زیادہ دیکھا جا چکاہے اس کامیابی پر ہیرا جی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رب کے مشکور ہیں کہ ان کا لکھا گیا ہر گیت مقبولیت حاصل کرتا ہے جس کی واضح مثال گلوکار ابرارلحق اور جواد احمد کے سپرڈپرہٹ سونگ ہیں جنہوں نے دنیابھرمیں مقبولیت حاصل کی ابرارلحق کا حالیہ مقبول ہونے والا گیت”چمکیلی“ بھی ان کا لکھا ہوا ہے جو متنازع گیت بھی بن چکاہے۔

مزید :

کلچر -