رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار، ریکوری مہم تیز کرنے کا فیصلہ

رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار، ریکوری مہم تیز کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے لئے اخراجات کا انتظام کرنے کے لئے پلاٹوں کی نیلامی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ کوٹ لکھپت سبزی منڈی کی جگہ کا منافع بخش استعمال یقینی بنانے کے لئے قابل عمل منصوبہ تیار کیاجائے۔جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں سڑکوں کاپیچ ورک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کیاجائے۔ مختلف علاقوں میں تعمیر شدہ پارکنگ پلازوں کے حقوق کرایہ داری جلد از جلد نیلام کئے جائیں۔ایل ڈی اے کے اسفالٹ پلانٹ کو آپریشنل کیاجائے وہ رواں سال کے بجٹ میں مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات کے اہداف کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرر ہے تھے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹروپولٹین پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ اپنی ریکوری بہترکریں۔وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر درخت لگانے اور سبزہ کاری کے لئے کام جلد ازجلد شروع کیاجائے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ملازمین کے لئے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے نئے بجٹ میں فنڈ مختص کئے جائیں اور ان کا بروقت استعمال یقینی بنایاجائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز فارقلیط میر اور اعجاز خلیق رزاقی،رانا ٹکاخان،چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی نے شرکت کی۔

،چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود،،ڈائریکٹر فنانس محمد اختر اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -