طیارہ حادثہ کی غیر جانبدار انکوائری کا فیصلہ خوش آئند ہے،سعدیہ سہیل

طیارہ حادثہ کی غیر جانبدار انکوائری کا فیصلہ خوش آئند ہے،سعدیہ سہیل

  

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ حادثہ کی شفاف اور غیرجانبدار انکوائری اور واقعہ سے جڑے حقائق کو منظرعام پر لانے کا فیصلہ خوش آئند ہے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ماضی میں ہونے والے تمام حادثوں کی رپورٹس بھی منظرعام پر لائی جائیں اس اقدام سے مستقبل میں ان دل خراش واقعات پر قابو پایا جا سکے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے کے حادثات کی رپورٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جس سے بہت کچھ سامنے آنے کی امید ہے۔ اسکے بعد اصلاح احوال ہو سکے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -