فیڈرردنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی

فیڈرردنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز نے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔کاروباری جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سوئس ٹینس اسٹار اور 20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن راجر فیڈر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔فوربز کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کی کل ا?مدنی 106.3 ملین ڈالرز ہے۔دوسری جانب سب سے زیادہ دولت کمانے والے عالمی ایتھلیٹس کی فہرست میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 105 ملین ڈالر کیساتھ دوسرے جب کہ لیونل میسی 104 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔خیال رہے کہ دونوں کھلاڑی گزشتہ 4 سال کی فہرست میں 3 مرتبہ ٹاپ فائیو میں رہ چکے ہیں۔فہرست میں برازیلین فٹ بالر نیمار مجموعی طور پر 95.5 ملین ڈالر کیساتھ چوتھے،لاس اینجلس لیکرز کے این بی اے اسٹار لیبرون جیمز 88.2 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -