سانحہ شام قابل مذمت،امت مسلمہ بیدار ہو جائے،مولانا سعید عنایت اللہ

سانحہ شام قابل مذمت،امت مسلمہ بیدار ہو جائے،مولانا سعید عنایت اللہ

  

لاہور (پ ر) شام میں عمر ثانی حضرت عمر بن عبدالعزیزاور ان کی اہلیہ فاطمہ بنت عبدالملک کی قبروں اور اجسام کی بے حرمتی پر انٹر نیشنل ختم نبوت مؤومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، معاون خصوصی برائے امیر مرکزیہ مولانا قاری محمدبن سعید، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے شدید غم و غصہ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عالم اسلام شدید بے چینی، اضطراب اور غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے امت مسلمہ کو بیداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ عوام میں اہل سنت اور مقدس ہستیوں اور ان کی قبروں کا تحفظ کیا جاسکے مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہوں پاکستان کی دینی و مذہبی جماعتوں اور دیگر ملکوں کے راہنماؤں سے بھی رابطہ کیااور مطالبہ کیا کہ پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلم حکمران، او آئی سی،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور دیگر ادارے شام کے صدر بشار الاسد کی سرپرستی میں اس سفاکی اور درندگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے میں اپنا کردار ادا کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -