تاخیر کئے بغیر کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کی جائیں،فائزہ ظفر

تاخیر کئے بغیر کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کی جائیں،فائزہ ظفر

  

لاہور(افضل افتخار)ملک کی نامور سکواش سٹار نے کہا ہے کہ وائرس کب تک جاری رہے اس لئے اب ضروری ہے کہ کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کردیا جائے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کیا جاسکتا ہے اور اس کے لئے ہر کھیل کی فیڈریشن بہترین پلاننگ تیار کرے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے سے مکمل بریف کیا جائے انہوں نے کہا کہ وقت ضائع نہیں کرنا چاہئیے کیونکہ ہمیں نہیں پتہ کہ کب تک ایسی صورتحا ل رہتی ہے اس لئے ہمیں اب اپنی معمولات زندگی کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ سکواش میں ویمن ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے حکومت کو اس جانب بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کرنا میرے کھیلنے کا مقصد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -