کرکٹ سیریز، انگلش بورڈ کا55 رکنی سکواڈ کا اعلان

  کرکٹ سیریز، انگلش بورڈ کا55 رکنی سکواڈ کا اعلان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں 55رکنی ٹریننگ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔کورونا وائرس کے سبب سیزن کا آغاز جولائی تک التوا کا شکار ہونے کے باوجود انگلینڈ رواں سال ویسٹ انڈیز، پاکستان، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پرعزم ہے اور اسی لیے ٹریننگ کیمپ کے لیے 55 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔حیران کن طور پر ٹریننگ اسکواڈ میں جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز اور ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے رکن لیام پلنکٹ کو شامل نہیں کیا گیا البتہ ڈیوڈ ولی کو دوبارہ ٹریننگ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -