کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،انعام بٹ

کھیلوں کی سر گرمیاں شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،انعام بٹ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے نامور ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کرنے کے لئے اب پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے وباء نے پتہ نہیں کب تک جاری رہنا ہے مگر حکومت کو چاہئیے کہ جس طرح سے اس نے ہر شعبہ کو ریلیف دیا ہے اسی طرح سے وہ کھیلوں پربھی توجہ دے اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کو شروع کرنے کے بارے میں سوچے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا نام روشن کرنے کی جو خوشی مجھے ہوتی ہے و ہ ناقابل بیان ہے میری تودعا ہے کہ جلد پوری دنیا میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -