حکمران ملک کے لئے ٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک ہیں،عظمیٰ بخاری

حکمران ملک کے لئے ٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک ہیں،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بزدار اور نیازی ملک و قوم کیلئے ٹڈی دل سے بھی زیادہ خطرناک بن چکے ہیں۔ چور،چور کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے والے آج رجسٹرڈ چور ثابت ہو گئے ہیں۔نیازی کے اپنے لگائے ڈی جی ایف آئی اے نے چینی چوری کا ٹھپہ لگادیا ہے۔چینی اور آٹا چوروں نے بیانات بھی چوری کرنا شروع کردیے ہیں۔ٹڈی دل حکومت فصلوں کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔نیازی حکومت پاکستانیوں کیلئے ٹڈی دل بن چکی ہے۔

ٹڈی دل حکومت نے معیشت کو بھی ٹڈی دل لگادی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاچینی چوروں کا ٹولہ اب ٹڈی دل اور کرونا کے پیچھے چھپ رہا ہے۔کاشتکار ٹڈی دل کی تباہ کاریاں کا شور مچارہے ہیں حکمرانوں کو شہبازشریف کی فکر پڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -