وباء میں مبتلا کھلاڑی کی جگہ متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہئیے،انگلش بورڈ

وباء میں مبتلا کھلاڑی کی جگہ متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہئیے،انگلش بورڈ

  

لندن (این این آئی)انگلینڈ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میچ کے دوران کورونا کی علامات ظاہر کرنے والے کھلاڑی کا متبادل ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قوانین میں تبدیلی کے لیے رابطہ کیا ہے اور انگلش بورڈ قوانین میں تبدیلی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کے لیے پر امید ہے۔آئی سی سی نے میچ کے دوران اب تک صرف کنکشن متبادل کھلاڑی کی اجازت دے رکھی ہے۔ڈائریکٹر ای سی بی اسٹیو ایلورتھی کے مطابق کووڈ 19 کی وجہ سے آئی سی سی یقینی طور متبادل پہلوؤں کے بارے میں سوچ رہا ہے، تبدیلیوں کے حوالے سے رضا مند ہونے کی ضرورت ہے، یہ سب ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ہے، امید ہے کہ جولائی میں ٹیسٹ سیریز سے قبل فیصلہ ہو جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -