چائنہ کی لاء فرم نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلافاقوام متحدہ میں آواز اٹھا دی

چائنہ کی لاء فرم نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلافاقوام متحدہ میں آواز اٹھا ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان میں رجسٹرڈ واحد چینی لاء فرم(زوآؤلافرم) نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق کو بھارت بالخصوص کشمیر کے مسلمانوں پر جاری مظالم، غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مختلف بندشوں کے خلاف خط جمع کروایا۔ زو آؤلا فرم کے پاکستانی نمائندہ وسابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ایڈووکیٹ سید احتشام قادرکی جانب سے خط پیش کیاگیاجس میں عالمی میڈیا کی کشمیر میں جاری غیرانسانی حقوق سے متعلق رپورٹوں و دیگر جامع ثبوتوں کا ذکربھی کیا گیا تاکہ بھارت کے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ زوآؤ لاء فرم کے پاکستانی ترجمان محمد ذیشان نے اس موقع پر کہا کہ چینی حکومت اور عوام پاکستان کے کشمیر پر موقف کی حمایت کرتی ہے، انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں اور وکلا برادری نے چینی لافرم کے اس عمل کو سراہا اور کہا کہ لاء فرم نے پاکستانی عوام کے کشمیری مسلمانوں بارے جذبات کی حقیقی نمائندگی کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -