وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا اہم اجلاس آج ہو گا

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا اہم اجلاس آج ہو گا

  

لاہور(پ ر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس آج صبح 9 بجے جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی رہنما حضرت مولانا قاضی عبدالرشید، مفتی محمد حسن،مولانا قاری احمد میاں تھانوی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا محمد امجد خان، مولانا سید رشید میاں، مولانا حافظ حسین احمد،مولانا محب النبی،مولانا سیدمحمود میاں، مفتی عبدالحفیظ اور مولانا نعیم الدین سمیت لاہور ڈویزن کے مختلف دینی مدارس کے مہتممین، نمائندگان،مسؤلین اور نامور علماء کرام سمیت شرکت کریں گے۔

اجلاس میں دینی مدارس میں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور وفاق المدارس کے سالانہ امتحان و دیگر امور کے بارے میں مشاورت اور غور و فکر کے بعداہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -