مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری الطاف دبئی میں انتقال کرگئے

  مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری الطاف دبئی میں انتقال کرگئے

  

لاہور(پ ر) دبئی میں مقیم ممتازبزنس مین اور مسلم لیگ کے سینئررہنماچوہدری محمد الطاف گزشتہ روزانتقال کرگئے جنہیں دبئی میں سپرد خا ک کردیاگیا،ان کی نمازجنازہ میں ممتاز ترین پاکستانیوں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ مرحوم طویل عرصہ سے مسلم لیگ (ن) سے وابستہ تھے۔ انہیں دبئی میں مسلم لیگ (ن) کااثاثہ کہاجاتاتھاانہوں نے سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دیں۔پاک سعودی چیمبرآف کامرس کے صدر میاں محمودسمیت ممتازپاکستانی بزنس مینوں اور سینئر حکام نے ان کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -