اوپن یونیورسٹی نے پاس ہونے والے طلبہ کے سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کر دیے

اوپن یونیورسٹی نے پاس ہونے والے طلبہ کے سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کر دیے

  

لاہور (پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ریجنل کیمپس، لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر احسن شکور کے ایک بیان کے مطابق یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے میٹر ک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج کے بعد پاس ہو نے والے طلبہ کے پر ویژنل سرٹیفکیٹس یونیورسٹی ویٹ سائٹ (www.aiou.edu.pk) پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔ جو طلبہ اگلے پروگرام میں داخلے کے خواہشمند ہیں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا سرٹیفکیٹ یونیورسٹی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے داخلے کی آخری تاریخ 5جون 2020ء سے قبل یونیورسٹی ویب سائٹ سے اپناداخلہ فارم بمعہ چالان ڈا ؤ ن لوڈ کر کے داخلہ فیس الائیڈ بینک، ایم سی بی بینک، یو بی ایل بینک یا فسٹ ویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرواکر داخلہ فارم /جمع شدہ چالان اور تصدیق شدہ سر ٹیفکیٹ کی کاپی شعبہ داخلہ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کو بذریعہ ڈاک رجسٹرڈ پوسٹ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -