حکومتی پیکیج کا غریب طبقات کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،سجاد نذیر

حکومتی پیکیج کا غریب طبقات کو کوئی فائدہ نہیں ہوا،سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے کورونا وباء کی روک تھام کے حوالے سے اب تک کے کئے گئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں پی ٹی آئی نے عام آدمی کو ریلیف محض دعوؤں میں ہی دیا ہے مگر عملی طور پر عام آدمی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے بھوک کے مارے لوگ روزی روٹی کے لئے باہر نکلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے حکومتی ریلیف پیکج سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں اور غریب آدمی کو گھر میں قید کر کے بھوکا مارنے کا انتظام کیا جا رہا ہے حکومت فی الفور غریب آدمی کے گھر میں راشن پہنچانے کا انتظام کرے۔


تاکہ کوئی غریب آدمی مجبور ہو کر گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر میں بیٹھ کر کورونا وباء سے اپنا اور اپنے بچوں کا باعزت طریقے سے پیٹ پال سکے۔