بھارت مذمت نہیں مرمت کی زبان بخوبی سمجھتا ہے،الطاف شاہد

بھارت مذمت نہیں مرمت کی زبان بخوبی سمجھتا ہے،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ بھارت مذمت نہیں مرمت کی زبان سمجھتاہے۔جنت نظیر کشمیر کی آزادی اب زیادہ دورنہیں،بھارت کابدحواس ہونااس کازندہ ثبوت ہے۔مودی نے جو'' ات مچائی'' ہوئی تھی چینی فوج نے اس کی ہوانکال د ی ہے باقی بچی کھچی پاک فوج کے ہاتھوں نکل جائے گی۔

بھارت کے انتہاپسندحکمران چینی فوج کے ہاتھوں حالیہ خفت مٹانے کیلئے پاکستان کے ساتھ چھیڑچھاڑ کررہے ہیں لیکن پاک فوج مادروطن کے دفاع کیلئے سربکف ہے۔ بھارت کے چہرے پربار بارکالک تھوپنا شاید نریندرمودی کے انتخابی مینڈیٹ کاحصہ ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارت کی تنہائی،رسوائی اورپسپائی درحقیقت مودی مائنڈسیٹ کاشاخسانہ ہے۔پاکستان کوتنہا اورکمزورکرتے کرتے مودی نے بھارت کودیوار کے ساتھ لگادیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلسل اشتعال انگیز ی کے باوجود پاکستان امن کاخواہاں ہے۔دنیا بھارت میں انتہاپسندی کی بدترین جبکہ بنیادی حقوق کی ابترصورتحال پرخاموش نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کی قیادت مادروطن کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال ہرفورم پر بھرپوراندازسے پاکستان کے قومی مفادات کی وکالت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتوں کوبروقت مداخلت کرتے ہوئے بھارت کولگام ڈالناہوگی ورنہ وہ جنوبی ایشیاء کوآگ میں جھونک دے گا۔مودی بھارت میں انتہاپسندی اورپاکستان کیخلاف نفرت کوہوادے کراقتدارمیں آیا اوراب اپنی آئینی مدت پوری کرنے کیلئے اپنے ہم وطنوں کوگمراہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے نتیجہ میں اموات کے حالیہ اعدادوشمار تشویشناک ہیں،حکمرانوں کوشایداپنافرض منصبی یاد نہیں رہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -