کوروناکے خلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،اعجاز چودھری

کوروناکے خلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، خاقان عباسی، احسن اقبال اور مریم اورنگزیب عادت سے مجبور ہیں، صبح شام جھوٹ بولنا لیگی ترجمانوں کی ڈیوٹی ہے،شریف آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر نے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کانشانہ بنایاجاتا ہے۔

 ، خاقان عباسی نے ملک کے معاشی دہشت گرد اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا،پوری قوم جانتی ہے کہ ان کی وجہ سے ملک کا جتنا نام روشن ہو اتھا،خاقان عباسی نے چینی ہاتھ میں پکڑ کر شہباز شریف والی ڈرامے بازی کرنے کی ناکام کو شش کی،،شریف برادران نے ملک کو دن رات دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف قومی اور عادی مجرم ہیں، نواز شریف نے بیماری کے نام پر ڈرامہ کیا ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کیے جائے ہے، اپوزیشن حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے منفی سیاست کررہی ہے، حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا پراپیگنڈہ اپنی کرپشن اور گرتی سیاسی ساکھ کو سنبھالا دینے کی ناکام کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام کوبھی حکومتی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر کورونا کی وباسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے،موجودہ حکومت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت تمام چیلنجز کا بڑے حوصلے سے مقابلہ کررہی ہے،پی ٹی آئی حکومت غریب عوام کے لئے مختلف پیکیج کا اعلان کیا اور انہیں ہرممکنہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات اٹھا کر اپنی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -